نبی اکرم ؐ کی تعلیمات سے نفرتوں کا خاتمہ ہوا :چودھری پرویز اقبال

نبی اکرم ؐ کی تعلیمات سے نفرتوں کا  خاتمہ ہوا :چودھری پرویز اقبال

آل پاکستان پی وی سی پائپ مینوفیکچر رزایسوسی ایشن کے مرکزی وائس چیئرمین چودھری پرویز اقبال ، زین پرویز اور ہاشم پرویز نے کہا ہے کہ نبی اکرمؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسانیت نے اپنا اصل مقام حاصل کیا

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار)آل پاکستان پی وی سی پائپ مینوفیکچر رزایسوسی ایشن کے مرکزی وائس چیئرمین چودھری پرویز اقبال ، زین پرویز اور ہاشم پرویز نے کہا ہے کہ نبی اکرمؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسانیت نے اپنا اصل مقام حاصل کیا اور نفرتوں کا خاتمہ ہوا اور محبتوں نے فروغ پایا، ایک دوسرے کے خون کے پیاسے لوگ محبت کی تسبیح میں پروئے گئے ، نبی اکرم ؐ نے اپنے عمل اور تعلیمات سے انسانیت کو اصل مقام دلایا ، میلاد نبی جوش وجذبہ سے منائینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں