نوشہرہ ورکاں:دیرینہ عداوت پر فائرنگ ،2افراد زخمی

نوشہرہ ورکاں:دیرینہ عداوت پر فائرنگ ،2افراد زخمی

رضوان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی ،عمران اور ریاض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )دیرینہ عداوت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ محلہ گرڈ سٹیشن کا رہائشی عمران اکرام مہر اپنے دوست لائن سپر نٹنڈنٹ گیپکو سب ڈویژن تتلے عالی محمد ریاض کے ہمراہ گوجرانوالہ جانے کیلئے کار میں بیٹھا تھا کہ اسی دوران رضوان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے محمد ریاض اور عمران زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر عمران مہر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا ۔عمران مہر جماعت اسلامی کے رہنما میاں مظہر اقبال کا بھانجا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں