کامونکے :نہری پا نی کا تنازع میاں بیوی بیٹے سمیت زخمی

کامونکے :نہری پا نی کا تنازع میاں بیوی بیٹے سمیت زخمی

کھیتوں کو نہری پانی لگانے کے تنازع پر چھریوں اور اسلحہ کے بٹ مار کر میاں بیوی سمیت 3 افراد کو شدید زخمی کردیا گیا

کامونکے (نامہ نگار )نواحی گاؤں ملکے کے محمد یامین اور امجد وغیرہ میں فصلوں کو نہری پانی لگانے کا تنازع چل رہا ہے ۔گزشتہ روز محمد یامین اپنی بیوی رضیہ اور بیٹے مبشر حسین کے ہمراہ کھیتوں میں موجود تھا کہ امجد ،محمدا فضل اور اسما بی بی نے حملہ کرکے چھریوں اور اسلحہ کے بٹ مارکر یامین اور اسکے اہلخانہ کو شدید زخمی کردیا ۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں