سیالکوٹ:آکسیجن ختم ہونے پر مریض کی ہلاکت ،ورثا کا احتجاج

سیالکوٹ:آکسیجن ختم ہونے پر  مریض کی ہلاکت ،ورثا کا احتجاج

آکسیجن ختم ہونے پر مریض کی ہلاکت پرورثا سراپا احتجا ج بن گئے ۔ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج عنصر عبداﷲ وفات پا گیا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )آکسیجن ختم ہونے پر مریض کی ہلاکت پرورثا سراپا احتجا ج بن گئے ۔ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں زیرعلاج عنصر عبداﷲ وفات پا گیا جس پر لواحقین نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن ختم ہونے پر مریض جاں بحق ہوا جس پر شور شرابہ اوراحتجاج شرو ع کردیا گیا۔ انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد لواحقین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں