گجرات:موبائل فون شاپ چو تھی مرتبہ لوٹ لی گئی

گجرات:موبائل فون شاپ  چو تھی مرتبہ لوٹ لی گئی

تھانہ بی ڈویژن سے چند فرلانگ پر واقع موبائل فون شاپ چو تھی مرتبہ لوٹ لی گئی

گجرات(سٹی رپورٹر ) سادات موبائل شاپ پر تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رات کو واردات کے دوران لاکھوں روپے اور قیمتی موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔ دکاندارکا کہنا ہے کہ چوتھی مرتبہ ڈکیتی کی واردات ہوئی ، پہلے تین مرتبہ واردات کی درخواست ہر بار تھانے میں دے چکے ہیں مگر چوتھی مرتبہ مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے ۔دکاندار نے الزام عائد کیا کہ کچھ دن قبل پولیس ملازم سے تکرار ہوئی تھی جس نے کہا تھا کہ کوئی واردات رونما ہوئی تو ہم آپ کو تحفظ فراہم نہیں دینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں