گجرات:اندھے قتل کا سراغ مل گیا ،5افراد گر فتار،اعتراف جرم

گجرات:اندھے قتل کا سراغ مل  گیا ،5افراد گر فتار،اعتراف جرم

رحمانیہ پولیس نے اندھے قتل کی داردات ٹریس کرلی ، 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

لالہ موسیٰ،گجرات(نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)کچھ عرصہ قبل تھانہ رحمانیہ کے علاقہ دیونہ منڈی کے قریب رات کے وقت جی ٹی روڈ پر کاشف جاوید کوفائرنگ کرکے قتل جبکہ عبد الرحمن اور سجاد بھٹی کو شدید زخمی کردیا گیا تھا ۔مقتول کے چچا مرزا اﷲدتہ نے اپنی مخالف سادات برادری کے 14افراد کیخلاف مقدمہ درج کرا یا تھا ۔گرفتار ملزموں میں علی حمزہ ،طیب علی ،ملک ثنا اﷲ سکنہ دیونہ منڈی ،مرزا شاہ رخ سکنہ لالہ موسیٰ اور اسامہ خالد سکنہ خواص پور شامل ہیں ،ملزموں نے اعتراف جرم کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں