پا پولیشن ویلفیئر آفیسر کامونکی وزیر آباد اور نوشہرہ ورکاں کے زیراہتمام محافل میلاد

 پا پولیشن ویلفیئر آفیسر کامونکی وزیر آباد اور نوشہرہ ورکاں کے  زیراہتمام محافل میلاد

ڈسٹرکٹ پا پولیشن ویلفیئر آفیسر کی زیر نگرانی تحصیل پا پولیشن ویلفیئر آفیسر کامونکی ’ وزیر آباد اور نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام محافل میلاد کا اہتمام کیاگیا جس میں نامور علما کرام اور ثناء خوانوں نے شرکت کی اور بارہ گاہ سرور کونینؐ کے حضورہدیہ عقیدت پیش کیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کااسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ، دین و دنیا اور آخرت میں نجات و کامیابی کا زینہ ہے ۔،وقت کی ضرورت ہے کہ نئی نسل کو رحمت اللعالمین کے طرز زندگی سے روشناس کرانے کیلئے معاشرے میں جا بجا سیرت النبی ﷺ کانفرنسز کاانعقاد کیا جائے ۔ محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی اور شرکا کیلئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں