جشن عید میلادالنبی :گیپکوکاآج بجلی کی بلاتعطل فراہمی کادعوی ٰ

جشن عید میلادالنبی :گیپکوکاآج بجلی کی بلاتعطل فراہمی کادعوی ٰ

سب ڈویژن دفاتر میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر ڈیوٹیاں لگا دی ہیں:چیف ایگزیکٹو

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو گیپکومحمد ایوب نے کہا ہے کہ آج جشنِ عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلہ میں گیپکو کے تمام سب ڈویژن دفاتر میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسنِ کائنات حضور ﷺ کے یومِ ولادت کی تقریبات کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،مستعد عملہ اور مطلوبہ سامان و آلات سے آراستہ گیپکو کی گاڑیاں بجلی سے متعلق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیاررہیں گی،صارفین کی خدمت کیلئے ریجن بھرکے کمپلینٹ سنٹرز روٹین کے مطابق کُھلے رہیں گے جبکہ ایمر جنسی سکواڈ میں شامل ملازمین اور افسر 24گھنٹے دستیاب ہونگے تا کہ بجلی کے ہنگامی مسائل کو فی الفور حل کیاجا سکے اورعاشقانِ رسول ﷺ حضور ﷺکے یومِ ولادت کو پورے مذہبی جوش و جذبہ اور عقیدت سے مناسکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں