12 ربیع الاول ،سکیورٹی میں کوتاہی ناقابل برداشت:کمشنر

12 ربیع الاول ،سکیورٹی میں کوتاہی ناقابل برداشت:کمشنر

بلاشہ آپ ﷺ کی محبت اور ادب و احترام ہی اصل ایمان ہے :ذوالفقار احمد گھمن

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے آج 12 ربیع الاول کے مبارک اور پرمسرت موقع پر ڈویژن بھر میں عشاقان رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اپنے آقا کریم ؐ سے محبت اور ان کی ولادت باسعادت کی خوشی کے اظہار کیلئے محافل اور جلو سوں کا انعقاد کریں گے جن کی سکیورٹی اور ان جلوسوں کے روٹس پرمیونسپل سروسز کی بلا تعطل فراہمی کے سلسلہ میں تمام محکموں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن پر عمل درآمد میں سستی اور کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انہو ں نے یہ بات ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، کمشنر نے مزید کہا ملک بھر میں انتہائی شاندار اور مثالی تقریبا ت کاانعقاد کیاگیا ہے ،بلا شبہ آپ صلی اﷲ علیہ و آلہ سلم کی محبت اور ادب و احترام ہی اصل ایمان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں