عید میلادالنبیؐ :ٹریفک پلان جاری ، 265 اہلکارتعینات ہونگے
ضلع میں 31 جلوس و محافل ہونگی،جلوس کے راستے بیرئیرز لگا کر بند ہونگے :سی ٹی او
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے عید میلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری کر دیا،3 سرکل افسر تمام جلوس و مجالس کی ڈیوٹی مانیٹر کریں گے جبکہ مجموعی طور پر 265 ٹریفک اہلکار تعینات ہونگے ،ضلع بھر میں 31 جلوس اور محافل منعقد ہونگی،12 ربیع الاول کے حوالہ سے سی ٹی او گوجرانوالہ سہیل فاضل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا،شہر بھر میں 31 جلوس و محافل منعقد ہونگی، سی ٹی او گو کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء جلوس کے تمام راستوں کو بیرئیرز لگا کر بند کیا گیا ہے ،جلوس کے راستوں پر کسی بھی قسم کی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہ ھو گی۔اندرون شہر بازاروں کے علاوہ تمام شہر ٹریفک کے لئے کھلا ہو گا جبکہ جی ٹی روڈ بھی ٹریفک کے لئے کھلاہوگا ،شہری کسی بھی رہنمائی یا معاونت کیلئے راستہ اپلیکیشن یا ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔