12ربیع الاول :جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 3500اہلکارتعینات

12ربیع الاول :جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 3500اہلکارتعینات

اشتعال انگیز تقاریر، لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی ناقابل برداشت:سی پی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)12ربیع الاول کے موقع پرضلع بھر میں 9مجالس اور92جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے 3500سے زائد پولیس افسر اور قومی رضا کار ڈیوٹی سر انجام دینگے ،سی پی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد کے احکامات کے پیش نظربارہ ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، تمام جلوسوں کے راستوں پرمیٹل ڈیٹیکٹرز،سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھروگیٹ کے استعمال کو یقینی بنا تے ہوئے اونچی عمارتوں پر سنا ئپر تعینات کئے جائیں گے جبکہ جلوس کے راستے میں آنیوالی گلیوں اور بازاروں کو خار دار تار سے بند کیا جائیگا، مشکوک ومشتبہ اشخاص پرکڑی نظررکھی جا ئے گی، سی پی او نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ، جلوسوں کو تھری لیئر سکیورٹی فراہم کی جائیگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں