ڈسکہ:دو گروپوں میں فائرنگ سے 6افراد شدید ز خمی

ڈسکہ:دو گروپوں میں فائرنگ سے 6افراد شدید ز خمی

رانا عقیل اورتنویر گروپ کے ارکان کے چھتوں پر چڑھ کر ایک دو سرے پر حملے , پو لیس اہلکاروں کے پہنچنے پر ملزم فرار،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا

ڈسکہ ،ہیڈ بمبانوالہ ، منڈیکی گورائیہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) دوگروپوں میں فائرنگ اور تشدد سے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے ، پو لیس کو اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں سیخواں میں رانا عقیل اور رانا تنویر گروپ آزادانہ فائرنگ کررہے ہیں، پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتو دونوں گروپوں کے رانا عقیل ،قاسم ،سلمان ،فیصل ،محمد افضل ،محمد سلیم ،علی ،عمر افضل ،زاہد ، علی ،شکیل ، ذوالفقار ،اکبر علی ،عابد ، محمود ، شاہد ، ندیم ،رضوان ، سہیل ، رانا تنویر ، تفسیر ، حسنین ،صداقت ،سلیمان ،محمود ، سہیل ،واجد ، آصف ،عرفان ،عمران ، رمضان ،اسامہ ،صدیق ،اعجاز ، علی حسنین ،اصغر ،طاہر ،محمد رفیق اور 12 نامعلوم افراد چھتوں پر چڑھ کر ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے تھے ، اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزم فرار ہوگئے ۔دونوں گروپوں میں فائرنگ سے عمر افضل ، تنویر ، عمران ،رمضان ،صداقت علی اوراسامہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا رروائی شروع کر دی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں