سمبڑیال:دلہن کے رشتہ داروں نے دولہا کا چچا اغوا کر لیا

سمبڑیال:دلہن کے رشتہ داروں نے دولہا کا چچا اغوا کر لیا

شیر علی نے پھالیہ کی کا ئنات سے پسند کی شا دی کی تھی،مقدمہ درج کر لیا گیا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )پسند کی شادی کرنے پر دلہن کے عزیزوں نے دولہا کے چچا کو اغوا کر لیا، پولیس نے خاتون سمیت 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ڈیرہ تارڑاں کے رہائشی محمد عارف کے بیٹے شیر علی نے 17/18روز قبل پھالیہ میں کائنات تانیہ سے پسند کی شادی کر لی جس کی رنجش پر مسلح ملزموں جاوید ، امتیاز ، ریحانہ بی بی اور ان کے 4نامعلوم ساتھیوں نے دلہا کے چچا محمد طارق کو اغوا کر لیا جبکہ دلہن کائنات تانیہ کی والدہ نے اس بابت تھانہ پھالیہ میں مقدمہ بھی درج کرا رکھا ہے ۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے دولہا کے والد محمد عارف کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں