حافظ القاری محمدارشد کی قیادت میں میلادریلی نکالی گئی

 حافظ القاری محمدارشد کی قیادت  میں میلادریلی نکالی گئی

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جامعہ فریدیہ گلہ حاجی امان اﷲ جناح روڑ لنک نوشہرہ روڈبانی جامعہ فریدیہ حافظ القاری محمدارشد کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر) ریلی نوشہرہ روڈ،چوک نیائیں ،حافظ آبادروڑ آرے والا چوک اورباغبان پورہ چوک سے ہوتی ہوئی جناح روڈ جامعہ فریدیہ میں اختتام پذیر ہوئی، میلاد ریلی میں علماء کرام ،سیاسی ،سماجی،کاروباری شخصیات نے شرکت کی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمدارشد نے کہا کہ حضوراکرم کی ولادت باسعادت سے دنیاسے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہرطرف اجالے اورروشنیاں پھیل گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں