سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہوسکا , اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان , اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہوسکا , اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان , اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

سبزیوں، مصالحہ جات،گھی و آئل ،مشروبات،دودھ ،دہی کی سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ،بیشتر دکانوں پر پرائس لسٹیں غائب ، اعلیٰ حکام سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کروائیں :شہری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا گیا، پرائس کنٹرل مجسٹریٹس کی کارروائیوں کے باوجود سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد بھی نہ کروایا جاسکا ،اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آگیا، سبزیوں، مصالحہ جات،گھی و آئل ،مشروبات،دودھ ،دہی کی سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت جاری ہے ، بیشتر دکاندار دال ،چینی ،آٹا ،مصالحہ جات ،آئل اور سبزیاں من مانی قیمت پر فروخت کررہے ہیں ، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مرغی کا گوشت350 سے 370روپے تک فروخت ہوتارہا،دودھ 90 کے بجائے 130 ،دہی100 کے بجائے 150روپے تک کلو فروخت ہوا، بیشتر دکانوں پر پرائس لسٹیں غائب کردی گئی ہیں اورمن مانے ریٹس پر اشیا کوفروخت کیاجارہاہے ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنراوردیگر اعلیٰ حکام سے سرکاری نرخ ناموں پرفوری عملدرآمد کروانے کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں