نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سندھ ہائیکورٹ،چینی کی قیمتیں مقررکرنےکامعاملہ
  • بریکنگ :- وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سےسبسڈی دینےکیلئےدرخواستیں
  • بریکنگ :- کاشتکاروں کوچاہیئےگنافروخت نہ کریں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
Coronavirus Updates

ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کا فقدان

ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کا فقدان

دنیا اخبار

داخلی و خارجی راستوں پر مسافروں کی چیکنگ کیلئے عملہ ہی موجود نہیں ، نفری کم ہے ،اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کوچیک کر نا مشکل ہو تا ہے :ریلوے پولیس ذرائع

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی کا فقدان ہے اورسٹیشن کے داخلی و خارجی راستوں پر مسافروں کی چیکنگ کیلئے عملہ ہی موجود نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر روزانہ سینکڑوں مسافر آتے جاتے ہیں لیکن ریلوے سٹیشن کے مین گیٹ پر سکیورٹی بالکل ہی نظر نہیں آرہی۔ریلوے سٹیشن پر نہ تو سی سی ٹی وی کیمرے ہیں اور نہ ہی سکیورٹی ہے ۔ گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر روزانہ چھ ٹرینوں کی آمد و رفت ہوتی ہے اور دوہزار کے قریب مسافر آتے جاتے ہیں۔ان مسافروں کو چیک کرنے کے لیے سٹیشن کے داخلی و خارجی راستوں پر عملہ موجود ہی نہیں ہے ۔ اگر کوئی موجود بھی ہو تو اس کے پاس میٹل ڈیٹکٹر بھی نہیں ہے جبکہ واک تھرو گیٹ بھی نہیں رکھا گیا۔ریلوے سٹیشن کی کوئی بھی باونڈری وال نہیں ہے جس کا جب دل چاہے وہ سٹیشن میں گھس جا تا ہے ۔ ریلوے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس نفری کی کمی ہے ۔کچھ پولیس اہلکار ٹرین میں گشت کرتے ہیں جبکہ کچھ ٹریک پر پٹرولنگ کرتے ہیں ،اسلئے اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کوچیک کر نا مشکل ہو جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں