ایکسائز گو جرانوالہ نے ہدف سے ایک ارب روپے زائد ٹیکس جمع کر لیا

ایکسائز گو جرانوالہ نے ہدف سے  ایک ارب روپے زائد ٹیکس جمع کر لیا

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ نے رواں سال کے ابتدائی ساڑھے چار ماہ میں ٹارگٹ سے ایک ارب روپے زائد ٹیکس جمع کر کے قومی خزانہ میں جمع کرا دیا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر ایکسائز افتخار احمد بھلی نے بتایا کہ گزشتہ سال اڑھائی ارب روپے ٹارگٹ تھا جبکہ اس سال سوا چار ارب روپے ٹیکس ریکور ی کا ٹارگٹ دیا گیا جس میں سے اب تک ایک ارب 80کروڑ روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے جسے قومی خزانہ میں جمع کرا دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر سینئر ای ٹی او ایکسائز رانا گلزار احمد بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں