شادی کیلئے لہنگا بروقت تیار نہ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ

شادی کیلئے لہنگا بروقت تیار نہ کرنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ

ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے متاثرہ شخص معظم سہیل کو ادا کر نے کا حکم دیدیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے شادی کا لہنگا تیار نہ کرنے پر پروپرائیٹر کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کے جج چودھری محمد الیاس کی عدالت میں اسلام پورہ کے رہائشی معظم سہیل نے درخواست میں موتی بازار میں واقع ستارہ برائیڈل کے پروپرائیٹر یاسر اعجاز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کہ اس نے بہن کی شادی کیلئے دکاندار کو لہنگا تیار کرنے کیلئے ایڈوانس رقم بھی ادا کی لیکن شادی کی تاریخ آنے تک لہنگا تیار کر کے نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے انہیں مہنگے داموں ریڈی میڈ لہنگا خریدنا پڑا ۔ فاضل جج نے سماعت کے بعد ستارہ برائیڈل کے پروپرائیٹر یاسر اعجاز کو 50 ہزار روپے معظم سہیل کو ادا کرنے کا حکم دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں