گیس پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر کا استعمال شروع

گیس پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر کا استعمال شروع

موسم تبدیل ہو تے ہی کئی علاقوں میں گیس کی بندش ،کم پریشر سے مشکلات

تتلے عالی(نامہ نگا ر)گیس کی لوڈشیڈنگ کے با عث متعدد علاقوں میں پریشر بڑ ھانے کیلئے کمپریسرکا استعمال شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق موسم تبدیل ہوتے ہی تتلے عالی اور نواحی دیہات میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا آغازہوگیا ہے جس سے گھریلو زندگی ودیگر معاملات متاثر ہو رہے ہیں،تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں گیس کے کم پریشرکو بڑھانے کیلئے صارفین کمپریسر کا استعمال کرکے ناشتہ ودیگر کھانوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشرکی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے رہی سہی کسر کمپریسروالوں نے پوری کر دی ہے ۔ اہل علاقہ نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور کمپریسروں کو اتارنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں