مونس الٰہی کی سلیم سرور جوڑا سے ملاقات ،گلے شکوے دور

مونس الٰہی کی سلیم سرور جوڑا سے ملاقات ،گلے شکوے دور

گجرات کی تعمیروترقی کیلئے مل کر چلنے ،ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے جوڑا ہاؤس میں تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے چودھری سلیم سرور جوڑا سے ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے تمام گلے شکوے دور کرتے ہوئے گجرات شہر کی تعمیروترقی کے لئے مل کر چلنے ،ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی جوڑا ہائوس آئے اورسلیم سرور جوڑا سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بزنس مین عدنان نسیم سیٹھی اور عمران چیمہ بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران شہر کی تعمیروترقی، صفائی، سیوریج، جی ٹی روڈ کی تعمیراور دیگر میگا پراجیکٹس زیر بحث آئے اور دونوں عوامی نمائندوں نے شہر کی بہتری کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا اور انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلیم سرور جوڑ ا کی طرف سے مونس الٰہی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیاا ور مل بیٹھ کر عوامی مسائل کے حل کرنے کیلئے بھی لائحہ عمل تیارکیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں