منڈی بہاؤ الدین:جیل میں قیدیوں کیلئے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

منڈی بہاؤ الدین:جیل میں قیدیوں کیلئے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

قیدیوں کو گرم جلیبی، پلائو، فروٹ چاٹ، قلفی، لائیو بار بی کیو، آئس کریم دی گئی

منڈی بہاؤ الدین (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ جیل میں شان رحمت للعالمین کے سلسلہ میں محفل میلاد ، پنجاب کے پہلے فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر تھے ، محفل میلاد میں قیدیوں اور حوالاتیوں میں انعامات تقسیمِ کئے ۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا کہنا تھا کہ آمد پیغمبر اکرم ؐسے انسانیت کو علم، نیکی،امن و محبت اور طہارت و پاکیزگی کا راستہ ملا۔حضورپرنور ؐکا کردار انسانیت کے ماتھے کا جھومر ہے ،ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا اور ڈی پی او ساجد کھوکھر نے ڈسٹرکٹ جیل میں لگائے گئے فوڈ فیسٹیول کا افتتاح کیا اور فوڈ فیسٹیول کے سٹال کا معائنہ کرتے ہوئے اسکی تعریف کی اور جیل حکام کے اقدام کو سراہا، اس موقع پر قیدیوں کو گرم جلیبی، پلائو، فروٹ چاٹ، قلفی، لائیو بار بی کیو، آئس کریم دی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں