سموگ کی روک تھام , آلودگی پھیلانے والی صنعتوں اور بھٹوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سموگ کی روک تھام , آلودگی پھیلانے والی صنعتوں اور بھٹوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ضلعی اور تحصیل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،تمام اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ محکموں کے ہمراہ کارروائیاں کریں گے ،فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے سموگ کی روک تھام کیلئے آلودگی پھیلانے والی صنعتوں ،بھٹوں اور فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ،کارروائیوں کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ،اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ محکموں کے ہمراہ صبح اور رات کے اوقات میں بھی کارروائیاں کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت ضلعی انسداد سموگ کے اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)انجم ریاض سیٹھی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران حسین،وزیرآباد رانا امجد،نوشہرہ ورکاں عمران صفدر،کامونکے حرا رضوان و دیگر نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کریں اور ٹیموں کے تحفظ کو یقینی بنائیں تا کہ شہریوں کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں آگاہی کیلئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں،محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے سے پیدا ہونے والے منفی اثرات بارے کسانوں کو آگاہ کر ے ،روایتی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹوں کو سیل کیا جا ئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں