فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری ،محکمے خاموش

فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری ،محکمے خاموش

سموگ کی شدت اور ماحولیاتی آ لودگی میں اضافہ،شہریوں کا اظہار تشویش

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، سیالکوٹ میں متعلقہ محکمے کارروائی نہ کر سکے ، سموگ کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔ سیالکوٹ میں محکمہ ماحولیات کی ناقص کارکردگی کے باعث ضلع بھر میں ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے ،ضلع بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیاں متعلقہ اہلکاروں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ فصل کی تبدیلی کے بعد باقیات کو تلف کرنے کے بجائے آگ لگا دی جاتی ہے ۔ شہریوں نے تشویش کا اظہار کر تے ہوئے حکومت ، کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی سیالکوٹ سے اصلاح کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں