حکمرانوں نے مہنگائی و بیروزگاری کے تحفے دیئے :خرم دستگیر

حکمرانوں نے مہنگائی و بیروزگاری کے تحفے دیئے :خرم دستگیر

حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے جھوٹ و فریب کا سہارا لے رہے ہیں:گفتگو

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکمرانوں نے ملک و قوم کو مہنگائی و بیروزگاری کے تحفے دیئے ، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ بڑھتی مہنگائی اور ناکام حکومتی پالیسیوں کیخلاف آواز بلند کی، پاکستان کے غیور عوام کی ترجمانی اور نمائندگی سے روکنے کیلئے عمران خان نے لیگی قیادت کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنایا،فریدٹاؤن میں مقامی فارمیسی کا افتتاح کرنے کے موقع پرانہوں نے کہاکہ عمرانی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تاجر، صنعتکاروں سمیت غریب عوام بھی پریشانی کا شکار ہیں ،حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے جھوٹ و فریب کا سہارا لے رہے ہیں، میاں نوازشریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر مہنگائی و بیروزگاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں کل احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں