سابق بھا رتی وزیر نواب کا ظم کا گوندل گروپ آف انڈسٹریز کادورہ
بھارت کے سابق وزیرثقافت، سیاحت اورمعدنیات نواب کاظم علی خان نے گوندل گروپ آف انڈسٹریز کادورہ کیا
گجرات(سٹی رپورٹر ، نا مہ نگار )پی ٹی آئی رہنما الحاج افضل گوندل نے سینئرپارٹی رہنماؤں سلطان محمود خان کوٹلہ، سٹی صدرشعبہ خواتین نورین اشفاق، سعید انور ایڈووکیٹ ، جاوید الٰہی ودیگرکے ساتھ معزز مہمان کا استقبال کیا۔ نواب کاظم علی نے گوندل انڈسٹریز کے پروڈکشن اورسیلز سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔ ،پی ٹی آئی رہنما وقارمنیرلنگڑیال کی طرف سے سابق بھارتی وزیر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔