چیئرمین بلدیہ وزیرآبادبابو شعیب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس نے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد چارج سنبھال لیا
وزیرآباد(نا مہ نگار )میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلر ہمراہ تھے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابو شعیب ادریس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حق سچ کا فیصلہ سنایا ہے ، بلدیاتی ادارے جمہوریت کا حسن اور طاقت ہیں، بحالی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں ،شہر کی تعمیر وترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔