حافظ آباد:مہنگائی اور بیروز گاری کیخلاف ن لیگ کی احتجاجی ریلی

حافظ آباد:مہنگائی اور بیروز گاری  کیخلاف ن لیگ کی احتجاجی ریلی

سابق وفاقی وزیر صحت اور ن لیگ کی مرکزی رہنما سائرہ افضل تارڑنے فوارہ چوک میں مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف نکالی گئی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک مسلسل نیچے جارہا ہے ،حکومت نے غریب کے منہ سے نوالہ ، بیمار کا علاج اور طالبعلم سے تعلیم چھین لی ہے ، عوام کی جیب خالی اور وزیروں کی تجوریاں بھر رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں