سیالکوٹ: انتظامیہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس، اشیا خور و نوش کی قیمتیں بے قابو

سیالکوٹ: انتظامیہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے سامنے بے بس، اشیا خور و نوش کی قیمتیں بے قابو

دال چنا موٹی ، دال مسور ، دال مونگ دھلی ،کالے چنے ،چاول باسمتی مہنگے داموں فروخت ، تندوری روٹی اورنا ن کے بھی من مانے ریٹ مقرر،ڈسکہ میں مرغی کاگوشت یکدم 100روپے فی کلومہنگا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ) ضلعی انتظامیہ منافع خوروں او ر ذخیر ہ اندوز ں کے سامنے بے بس ہوگئی ، اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،دال چنا موٹی 133 روپے فی کلو کے بجائے 145، دال مسور باریک 185 کے بجائے 175روپے ، دال مونگ دھلی ہوئی 130 کے بجائے 145 ،چنا کالا موٹا 128 کے بجائے 135 ،چاول باسمتی سپر کرنل پرانا 130 کے بجائے 150 ، چاول اری 62 کے بجائے 75روپے فی کلو ، تندوری روٹی 100گرام 7 کے بجائے 10 روپے اور 120 گرام کانان 12 کے بجائے 15 روپے میں فروخت ہور رہاہے ،ادھر منڈیکی گورائیہ سے نامہ نگار کے مطابق ڈسکہ اورگردونواح میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے پولٹری فارم اور وکانداروں نے عوام کو لوٹنا شروع کررکھاہے ،چند روز قبل260روپے فی کلو فروخت ہونیوالا مرغی کاگوشت اب 360روپے فی کلو میں بیچاجارہاہے اور یکدم100روپے فی کلو اضافہ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ،شہریوں نے اعلی ٰحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں