حافظ آباد:دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور بھٹوں کیخلاف کارروائی

حافظ آباد:دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور بھٹوں کیخلاف کارروائی

7بھٹہ مالکان کو 3لاکھ 50ہزار جرمانہ،3کیخلاف مقدمات کااندراج،2بھٹے سیل , 47گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز کو مجموعی طور پر 35ہزار روپے جرمانہ کیا گیا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار) سیکرٹری تحفظ ماحولیات پنجاب سید مبشر حسین اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد رانا سلیم احمد خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات نوید احمد اور انسپکٹر محمد زمان نے حافظ آباد کے مختلف علاقوں میں سموگ کی روک تھام اور دھواں چھوڑنے والے 7بھٹوں کے مالکان کو 3لاکھ 50ہزار جرمانہ ،تین مالکان کے خلاف مقدمات درج جبکہ 2بھٹوں کو قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیا ،علاوہ ازیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 47گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور انہیں مجموعی طور پر 35ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرنوید احمد کا کہنا ہے کہ آلودگی اور سموگ کی روک تھام کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیوں کا سلسلہ جا ری رہے گا ،انہوں نے تمام بھٹہ مالکان کوہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی زگ زیگ پر ہر لحاظ سے عمل کیا جائے ، دھواں چھوڑنے والے والی گاڑیوں کو کسی صورت سڑک پر آنے کی اجازت نہیں ہو گی، مالکان اپنی گاڑیوں کے انجن وغیرہ کا ضروری کام اور مرمت کروا ئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں