حکومت کیخلاف عوام کے باہرنکلنے کاوقت آگیا:جاوید قصوری

حکومت کیخلاف عوام کے باہرنکلنے کاوقت آگیا:جاوید قصوری

31اکتوبر کو لاکھوں نوجوان اسلام آباد پہنچیں گے ،ریاست مدینہ کے نام پردھوکادیاگیا

قلعہ دیدار سنگھ،گوجرانوالہ (نامہ نگار،نیوز رپورٹر ) صوبائی امیر جماعت اسلامی سینٹرل پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے تبدیلی سرکار نے مہنگائی کر کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کے خلاف عوام باہر نکلیں، 31اکتوبر کو لاکھوں نوجوان ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے اور ہم پوچھیں گے کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں، ریاست مدینہ کے نام پر لوگوں کو دھوکا دیا گیا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ پی پی62قلعہ دیدار سنگھ کے زیر اہتمام اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اور آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع گوجرانولہ بشارت علی صدیقی نے میں کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے اور نوجوان جوق در جوق جماعت اسلامی یوتھ میں شامل ہو رہے ہیں، ہم گوجرانوالہ سے ہزاروں نوجوانوں کا قافلہ لے کر اسلام آباد مارچ میں شرکت کرینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں