سیالکوٹ:3 جامعات کے درمیان باہمی یادداشت پر دستخط

سیالکوٹ:3 جامعات کے درمیان باہمی یادداشت پر دستخط

پنجاب کی تین خواتین جامعات گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کی وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا اور پروفیسر ڈاکٹر صائمہ حمید نے باہمی یادداشت پر دستخط کردیئے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اس یادداشت کے نتیجہ میں آل پاکستان ویمن یونیورسٹیز کنسورشیمAll Pakistan Women Universities Consortium.(APWUC) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ یادداشت کے تحت تینوں خواتین جامعات مل کر خواتین کی فلاح و بہبود بود کے لیے نا صرف مشترکہ کاوشیں کریں گی بلکہ ان کی مؤثر شمولیت کو بعد از خصوصی تربیتی پروگرامز ملکی اور بین الاقوامی سطح پر لازم بنائیں گی اور جس کے مثبت اثرات اور نتائج سامنے آئیں گے ۔ اس تقریب میں تینوں جامعات کے شعبہ ORIC کے نمائندگان بھی شامل تھے ۔وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے کہا کہ فی الحال تینوں جامعات کے تعاون سے طالبات کی صلاحیتوں کو اجا گر کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر حکمت ِعملی بنائی گئی ہے اور ان شاء اﷲ مستقبل قریب میں پاکستان کی دیگر خواتین جامعات بھی آل پاکستان ویمن یونیورسٹیز کنسورشیم کا حصہ بن اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں