حافظ آباد میں سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کا قیام اہم اقدام :ڈپٹی کمشنر

 حافظ آباد میں سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کا قیام اہم اقدام :ڈپٹی کمشنر

انڈسٹریز اسٹیٹ میں پلاٹوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30اکتوبر ہے

حافظ آباد(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خاں نے کہا ہے کہ حافظ آباد میں سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کا قیام روز گار کی فراہمی اورمعاشی ترقی کی جانب ایک اہم اقدام ہے ۔ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کے قیام سے مقامی سطح پر کاروبار میں اضافہ اور روزگار کے مزید نئے مواقع پیدا ہونگے ۔حافظ آباد سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں پلاٹوں کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30اکتوبر ہے ۔ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کے قیام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر روزگار کی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لیے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کا قیام حکومت پنجاب کا انتہائی اچھا اقدام ہے اس لیے مقامی کاروباری افراد حکومت کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ میں پلاٹوں کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ درخواستیں جمع کروائیں ،درخواستیں جمع کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں