تحصیل احاطہ حافظ آباد میں محفل میلاد مصطفے ٰ
تحصیل احاطہ حافظ آبادمیں محفل میلاد مصطفے ٰ ﷺمنعقد ہوئی جس میں تحصیل دار چوہدری غلام رسول گجر، حلقہ پٹواری دین محمدحاجی بشارت علی کے علاوہ اشٹام فروشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ،نامہ نگار) جبکہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورنبی کریم ﷺ کی ولادت سے تاریکیاں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹ گئیں اور انسانیت اپنے مقدر پر ناز کرنے لگی۔