نامور پہلوان عدنان انصاری اور ملک رمضان میں صلح کروادی گئی
علاقہ معززین نے نامور پہلوان محمد عدنان انصاری اور ملک رمضان میں صلح کروادی
راہوالی( نمائندہ دنیا) نامور پہلوان عدنا ن ٹائرانوالہ کاملک برادری کے محمد رمضان سے عیدمیلادالنبی ﷺ کے روز جھگڑا ہوا تھاعدنان پہلوان نے ملک رمضان و ایڈوو کیٹ ملک محمود سمیت پانچ افرا دکے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کروایا مگر منڈیالہ وڑائچ کے معززین محمد اشفاق انصاری ،قیصر مجید بٹ، محمد امین بٹ ،سعید احمد بٹ ،ملک محمد اکبر،ملک شہزاد عرف سائیں نے فریقین میں صلح کر وا کر دی جس سے گاؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔