غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی تعمیر بلدیاتی نمائندوں کیلئے چیلنج

غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی تعمیر بلدیاتی نمائندوں کیلئے چیلنج

کرپٹ ملازمین اور جعلی بلڈنگ انسپکٹرز نے یوسی چیئرمینوں سے رابطے شروع کردیئے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کی بحالی کے بعد میونسپل کارپوریشن کی حدود میں غیر قانونی کمرشل عمارتوں کی تعمیر اور جعلی بلڈنگ انسپکٹرز کی بھرمار بلدیاتی نمائندوں کیلئے چیلنج بن گئی، کارپوریشن افسروں نے چند روز قبل ہی شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی عمارتوں ،نقشہ جات کی فیسوں کو خوردبرد کرنے والے 32جعلی بلڈنگ انسپکٹرز کے خلاف کارروائی کی اورکرپشن میں ملوث بلڈنگ انسپکٹرز ،انفورسمنٹ انسپکٹرز اور دیگر ملازمین کو تبدیل کردیا تھا، اب بلدیاتی نمائندوں کی بحالی کے بعد بیشتر کرپٹ ملازمین اور جعلی بلڈنگ انسپکٹرز نے بعض یوسی چیئرمینوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں، میونسپل کارپوریشن کی حدود میں73یونین کونسلیں شامل ہیں، ان یونین کونسلوں اور اندرون شہر بیشتر شاہرات ،پوش علاقوں میں 700 سے زائد غیر قانونی کمرشل عمارتیں تعمیر ہوچکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں