سنٹرل ریسکیو سٹیشن گوجرانوالہ میں ریسکیو ٹیم کے اعزاز میں تقریب

سنٹرل ریسکیو سٹیشن گوجرانوالہ میں ریسکیو ٹیم کے اعزاز میں تقریب

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ ،ریسکیورز میں اسناد تقسیم

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) سنٹرل ریسکیو سٹیشن گوجرانوالہ میں ریسکیو ٹیم کے اعزاز میں ایک تقریب کی گئی جس میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی ٹیم کو دسواں نیشنل ریسکیو چیلنج 2021 جیتنے پر مبارکباد دی اور انکی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔بعد ازاں ریجنل ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ کی جانب سے نیشنل ریسکیو چیلنج میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اور ریسکیورز میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں