سیالکوٹ: بجلی پول میں کرنٹ لگنے سے 5سالہ بچہ جاں بحق
موضع رام آرائیاں میں 5سالہ اذان نے محلے میں کھیلتے ہوئے پول کو چھواتھا
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)بجلی کے پول میں کرنٹ لگنے سے 5سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ بتایاگیاہے کہ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ موضع رام آرائیاں میں 5سالہ اذان احمد محلہ میں کھیل رہا تھا کہ بجلی کے پول سے لگ گیا اور بجلی کا پول شارٹ ہونے کے باعث کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔