ڈسکہ :تیزرفتار کار کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

ڈسکہ :تیزرفتار کار کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کوٹلی مرلاں کے عثمان ،عاصم اورشاہزیب کوکارنے پیچھے سے ٹکرماری ،عثمان دم توڑگیا

ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا) تیزرفتار کار کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدیدزخمی ہوگئے ،بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں کوٹلی مرلاں کے نصیر کابھتیجا عثمان دوستوں عاصم اور شاہزیب کیساتھ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے نتیجہ میں عثمان جاں بحق ہوگیا جبکہ عاصم اور شاہزیب شدیدزخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں