خاتون سے زیادتی کی کوشش، انکار پر چاقو مار کر زخمی کردیا

خاتون سے زیادتی کی کوشش، انکار پر چاقو مار کر زخمی کردیا

موضع غازی چک میں سفیان نے گھرمیں موجود (الف )بی بی کو زخمی کیا

گجرات(نامہ نگار،سٹی رپورٹر) شادی شدہ خاتون سے جنسی زیادتی کی کوشش، انکار پر چاقو مار کر شدید زخمی کردیا،بتایاگیاہے کہ نواحی موضع غازی چک میں سفیان علی گھرمیں موجود (الف ) بی بی کو جنسی زیادتی کے لئے ساتھ لے جانے لگااور انکار پر طیش میں آکر (الف ) بی بی کوچاقو مار کر شدید زخمی کردیاجسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ سفیان علی موقع سے فرار ہوگیا، تھانہ صدر گجرات نے محمد ایوب کی رپورٹ پر اسکے نواسے سفیان علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں