مراد پور :سابق جھگڑے پر ملزموں کی شوروم پر فائرنگ
کپور والی میں رضوان اور چار ساتھیوں نے احسان الٰہی کے شوروم پر فائرنگ کی
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)سابق جھگڑے کی عناد پر ملزموں نے شوروم پر فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا، تفصیلات کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ کپور والی میں سابق جھگڑے کے عناد پر رضوان عرف صابی اور اسکے چار ساتھیوں نے احسان الٰہی کے شوروم پر فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے علاوہ شوروم کا نقصان کیا اور دھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔