گیس کے کم پریشر سے شہریوں کو مشکلات

گیس کے کم پریشر سے شہریوں کو مشکلات

وحدت کالونی ،سیٹلائٹ ٹاؤن ، چھیچھر والی، فرید ٹاؤن،گلشن کالونی،دھلے ،گرجا کھ،پیپلز کالونی ، کامونکی،وزیر آباد اور دیگرعلاقوں میں کھانابنانابھی مشکل ہوگیا , ہیلپ لائن پر اطلاع دینے پر صرف شکایت درج کی جاتی ہے ،عملدر آمد نہیں کیاجاتا:شہریوں کاشکوہ ، بعض اوقات طلب زیادہ ہونے پرپر یشر کم ہو تا ہے :حکام

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ریجن بھر میں گیس کے کم پریشر کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامناہے ،صنعتوں کے ایل این جی پر منتقل ہونے کے باوجود گیس کا کم پریشر ایک بار پھر شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ریجن بھر میں موسم کی تبدیلی کیساتھ ہی گیس کے کم پریشر نے شہریوں کو ایک بار پھر پریشان کر دیا ہے ، وحدت کالونی ،سیٹلائٹ ٹاؤن ، چھیچھر والی، فرید ٹاؤن،گلشن کالونی ، دھلے ،گرجا کھ،پیپلز کالونی ، کامونکی،وزیر آباد اور دیگر علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی وجہ سے شہریوں کوکھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تین سال قبل صنعتیں ایل این جی پر منتقل ہو گئی تھیں اور محکمہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہریوں کو اب گیس کے کم پریشر کی شکایت کا سامنا نہیں کر نا پڑے گا،لیکن ابھی سردیاں شروع بھی نہیں ہوئیں کہ گیس کا پریشر کم ہونے لگ گیا ہے ،جب بھی کھانا بنانے کا وقت ہو تا ہے گیس کا پریشر کم ہو جاتا ہے ۔ ہیلپ لائن پر اطلاع دینے پر صرف شکایت درج کی جاتی ہے اس پر عملدر آمد نہیں کیا جاتا ، دوسری طرف سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس پریشر بالکل ٹھیک ہے ،بعض اوقات طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے وقتی طور پر پر یشر کم ہو تا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں