ایمر جنسی میں مدد کیلئے شہریوں کو گوگل میپ کوڈ جاری

ایمر جنسی میں مدد کیلئے شہریوں کو گوگل میپ کوڈ جاری

ریسکیو 1122 کی جانب سے عمارتوں پر 6 ہندسوں کا کو ڈ لگائے جانے کا آغاز

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ریسکیو 1122 کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے شہریوں کو ایمرجنسی میں بروقت مدد کیلئے لوکیشن گوگل میپ کوڈ جاری کئے جا رہے ہیں جس کے مطابق ہر مکان، دکان، دفتر، فیکٹری، پٹرول پمپ وغیرہ کا ایک گوگل میپ لوکیشن کا پلس کوڈ مقرر کیا جائے گا ،کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ریسکیو 1122 کو یہ 6 ہندسوں کا کوڈ بتائیں ریسکیو ٹیم اس کوڈ کے ذریعے متعلقہ لوکیشن پر پہنچ کر اپنی سروسز فراہم کرے گی۔ انچارج ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں عرفان عبداﷲ موسیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ پلس کوڈ کا آغاز شہریوں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ شہری ایمرجنسی میں پریشانی کی وجہ سے مکمل ایڈریس نہیں بتا پاتے جس سے کافی وقت ضائع ہو جاتا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں