لالہ موسیٰ:ٹیکسوں کی بھرمار ،تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

لالہ موسیٰ:ٹیکسوں کی بھرمار ،تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

گجرات کے تاجروں کی بھی مظاہرے میں شرکت ،ایف بی آر کیخلاف نعرے

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ ایف بی آر کی طرف سے ٹیکسوں کی بھرمار کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی،مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ کے صدر نعیم اشرف ،چیئرمین مہرغفار احمدکی قیادت میں عہدیدار وں ،ممبران نے احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی اور ظالمانہ ٹیکس نامنظور کے نعرے لگائے ،آل پاکستان انجمن تاجران کے نائب صدرجاویدبٹ کی قیادت میں گجرات کے تاجروں نے بھی احتجاجی مظاہر ے میں حصہ لیا،مرکزی انجمن لالہ موسیٰ کے احتجاجی مظاہرہ میں شیخ عمران اقبال رزاقی ،حاجی ریاض انصاری ،عمران اشرف پسوال گجر، ملک عامر ،حاجی اقبال رشید، اقبال بٹ دھامہ، ابراہیم سیالوی ، محمدلئیق شہزاد، حاجی عبدالعزیزگورسی ، راجہ فیاض دھامہ ، افضل محمودانصاری سمیت متعدد تاجر رہنمائوں نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں