سینکڑوں مقامات پر کھلے عام کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت
سردی آغاز ہوتے ہی مچھلی ،سوپ ،چڑے ،بٹیرے اور دیگر اشیاء کی فروخت میں ا ضافہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) پیور فوڈ ایکٹ کے قوانین کے برعکس گوجرانوالہ شہر کے سینکڑوں مقامات پر کھلے عام آلودگی میں کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت جاری ہے ،موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی مچھلی ،سوپ ،چڑے ،بٹیرے اور دیگر اشیاء کی فروخت میں ا ضافہ ہوگیا ،گندی اور مضر صحت اشیاء خورونوش استعمال کرنے سے شہری مہلک امراض کا شکار ہونے لگے ، گلے ،سانس ،دمہ ،جگر،پیٹ ،ہیپاٹائٹس اور دیگر خطرناک امراض کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ،فوڈ اتھارٹی کے چھاپوں کے باوجود مضر صحت اورآلودہ اشیاء خورونوش کی سرعام فروخت جاری ہے ،شہریوں نے مضرصحت اشیافروخت کرنیوالوں کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن کامطالبہ کیاہے ۔