چیئرمین پی سی بی 2014 کا آئین بحال کریں : محمد نعمان بٹ

چیئرمین پی سی بی 2014 کا آئین بحال کریں : محمد نعمان بٹ

بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو دھول چٹانے کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ اور بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کا مورال بلند ہے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) سابق ممبر بورڈ آف گورنرز پی سی بی محمد نعمان بٹ نے کہا کہ انڈیا نے جھوٹے پراپیگنڈہ سے نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دورے منسوخ کرنے کی جو سازش کی قومی ٹیم کی حالیہ کامیابیاں ان کے منہ پرطمانچہ ہیں اور پاکستانی قوم کا جذبہ بھی مبارکباد کا مستحق ہے ، چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کے فروغ کے لئے فوری طور پر 2019 ء کا آئین معطل کرتے ہوئے 2014 ء کا آئین بحال کرنا چاہیے اور کلب،انٹر ڈسٹرکٹ و ریجنل کرکٹ کوبھی فوری بحال کرناچاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں