عالمی برادری کشمیرکامسئلہ حل کرائے :رانا عبدالحلیم خان

عالمی برادری کشمیرکامسئلہ حل  کرائے :رانا عبدالحلیم خان

حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ میں بھی بھارت کیخلاف یومِ سیاہ منایا گیا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع گوجرانوالہ میں بھی بھارت کیخلاف یومِ سیاہ منایا گیا اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف رانا عبدالحلیم خان نے ریلی کا اہتمام کیا جو ڈی سی آفس سے شروع ہوکر سیالکوٹ روڈ پراختتام پذیرہوئی ،اس موقع پرعبدالحلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نہتے کشمیری عوام پر بھارت کے بد ترین ظلم وبربریت کی مذمت کرتے ہیں ، کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،عالمی برادری کشمیرکامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں