کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یومِ سیاہ ،پی ایچ اے کی احتجاجی ریلی

 کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یومِ سیاہ ،پی ایچ اے کی احتجاجی ریلی

عالمی برادری کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے :ایس اے حمید،شرکاکی نعرے بازی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر پی ایچ اے کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی لیاقت باغ پارک سے شروع ہوکر ڈی سی آفس پہنچ کر اختتا م پذیر ہوئی جس کی قیادت چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کی،اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ قبضے کے 74 سال مکمل ہونے کے بعد بھی اقوام متحدہ کا مردہ ضمیر نہ جاگا اور اپنی پاس کی ہوئی قراردادوں پر عمل در آمد کروانے میں ناکام ہے ،7 دہائیوں میں بھارت نے کشمیری عوام کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا مگر اس کے باوجود کشمیریوں کا عزم متزلزل نہیں ہوا۔27 اکتوبر کو رات کی تاریکی میں بھارت نے جموں کشمیر میں فوج داخل کی اور وہاں اپنا تسلط قائم کیا تھا۔عالمی برادری جاگے اور کشمیریوں کو اُن کا حق خود ارادیت دلائے ۔ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی نہ قبضے کے خلاف نعرے بازی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں