گیپکو ہیڈ کوارٹر زمیں جشنِ میلاد النبیؐ کے حوالے سے تقریب

گیپکو ہیڈ کوارٹر زمیں جشنِ میلاد النبیؐ کے حوالے سے تقریب

حضرت محمد ؐکے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر بحرانوں کا مقابلہ کیا جا سکتا :محمدایوب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد ایوب نے کہا ہے کہ نبی آخرالزامان ؐ کی رحمت تمام جہانوں اور ادوار پر محیط اور زمان و مکان کی قیود سے ماوراء ہے ، وجہ کائنات حضرت محمدؐ سے والہانہ محبت کامل ایمان کی نشانی ہے ، رسول کریمؐ نے بنی نوع انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا ،محسن کائنات حضرت محمد ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہر دور کے بحرانوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر زمیں جشنِ میلاد النبی ؐ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر و فیسر اعظم نوری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے رسالت مآبؐ کی سیرت پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور کہاکہ محسنِ کائنات حضور پاکؐ کے احسانات کا بدلہ دینا حضرت انسان کے بس کی بات نہیں ہے ، حضرت محمدؐنے ہمیں حق کا راستہ دکھایا ،عشق نبی ؐہمارے ایمان کی اساس ہے اور اس طرح کی محافل کا انعقاد قلب و روح کی تازگی اور تجدید ایمان کیلئے از حد ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں