ِِ ریچ ایوری ڈو ویکسی نیشن مہم،ڈویژن میں 1953 ٹیمیں تشکیل

ِِ ریچ ایوری ڈو ویکسی نیشن مہم،ڈویژن میں 1953 ٹیمیں تشکیل

مہم کے تمام ٹارگٹس کو نیک نیتی و قومی ذمہ داری کیساتھ پورا کیاجائے :کمشنر ذوالفقارگھمن

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) کورونا ویکسی نیشن کی مہم ‘‘ ریچ ایوری ڈور ’’ کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گلی ’ محلوں اور عوامی مقامات پر 12 سال سے زائد عمر کے بچوں اور مرد و خواتین کواس مو ذی مرض سے بچانے کیلئے کورونا ویکسین کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہیں، کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے ڈائر یکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد لطیف ساہی ’ سی ای او فرجاد بٹ’ ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ بلال اور فوکل پرسن ڈاکٹر معیز منصور اور دیگر افسروں کو ہدایت کی ہے کہ اس خصو صی مہم کے تمام ٹارگٹس کو نیک نیتی اور قومی ذمہ داری کے ساتھ پورا کیاجائے ،ڈائر یکٹر ہیلتھ ڈاکٹر لطیف ساہی نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ انسداد کورونا مہم کیلئے ڈویژن کی 617 یونین کونسلوں میں محکمہ صحت کے عملہ پر مشتمل 1953 ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں