میونسپل کارپوریشن کے زیر التوا ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی منظوری

میونسپل کارپوریشن کے زیر التوا ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی منظوری

ہر چیئرمین کوایک ،ایک کروڑ کی ترقیاتی سکیمیں تیار کرنیکا حکم ،مخصوص نشستوں منتخب ممبران کو25,25لاکھ کے فنڈزملیں گے, میونسپل کارپوریشن کے پہلے جنرل ہاؤس اجلاس میں ن لیگی میئر ،ڈپٹی میئرز اور یونین کونسلوں کے چیئرمینز کی بھرپور شرکت

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے اڑھائی سال سے التوا کا شکار74کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے ہر یونین کونسل کے چیئرمین کوایک ،ایک کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں تیار کرنے کا حکم دے دیا گیاجبکہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو25,25لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے ، عدالتی حکم کے بعد بحال ہونے والے میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے پہلے جنرل ہاؤس اجلاس میں ن لیگی میئر ،ڈپٹی میئرز اور یونین کونسلوں کے چیئرمینز نے شرکت کی جس میں میونسپل کارپوریشن کے تمام افسر بھی موجود تھے ،میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 73 یونین کونسلیں شامل ہیں جہاں سیوریج سسٹم ،گلیوں ،نالیوں کی تعمیرو مرمت کے منصوبے التواء کا شکار پڑ ے ہیں، میونسپل کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں74کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز موجود ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے فنڈز کے استعمال کی منظوری نہیں مل سکی تھی ، میونسپل کارپوریشن کے پہلے جنرل ہاؤس اجلاس میں یوسی چیئرمینوں کی اکثریت نے ترقیاتی فنڈز استعمال کرنے کی منظوری دی جس پر میئر شیخ ثروت اکرم اور دیگر بلدیاتی نمائندوں نے اعلان کیا کہ یوسی سطح پر فی چیئرمین کو ایک ،ایک کروڑ روپے کے فنڈز دیئے جائیں گے اور مخصوص نشستوں کے ممبران کو 25لاکھ روپے کے حساب سے فنڈز ملیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں